سوال
رمضان کے روزہ رکھنے کے لئے مانع حیض دوائیاں کھاناکیسا ہے؟
جواب
جواب مختصر
اگر خاتون نے مانع حیض گولیاں کھالیں اور روزہ رکھ لیا تو اس کا روزہ درست ہوگااس پر قضاء یا یا دم یا کچھ اور چیز لازم نہیں ہوگى۔
البتہ عورت کو چاہیئے کہ اپنی فطری حالت کو برقرار رکھے اور ماہواری میں تاخیر کی گولیاں روزہ رکھنے کے لئے استعمال نہ کرے، اس سے حیض بے ترتیب ہوجاتا ہے۔
جواب مفصل
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ أما بعد:
اہل علم کى رائے کے مطابق صحیح یہ ہے کہ عورت اپنی فطری حالت کو برقرار رکھے اور ماہواری میں تاخیر کی گولیاں روزہ رکھنے کے لئے استعمال نہ کرے، اس سے حیض بے ترتیب ہوجاتا ہے۔ ان شاء اللہ اسے اللہ رب العزت تقدیر پر صبر کرنے اور حیض کى وجہ سے روزہ نہ رکھنے پر بھى ثواب سے نوازیں گے۔رسول اللہ ﷺ نے حیض کى بنا پر پریشان رہنے والى خواتین کو تسلى دیتے ہوئے فرمایا:
»إِنَّ هَذَا أَمْرٌ كَتَبَهُ اللهُ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ «(1 )۔
یہ چیز اللہ تعالى نے بنات آدم کى تقدیر میں لکھ دی ہے۔
خیال رہے کہ خواتین ہر حال میں اللہ کا ذکر کرسکتى ہیں۔ اللہ کے رسول ﷺ سے متعلق صحیح مسلم کى روایت ہے کہ آپ ہر حالت میں اللہ تعالى کا ذکر کرتے تھے۔ ( 2)۔
اگر خاتون نے مانع حیض گولیاں کھالیں اور روزہ رکھ لیا تو اس کا روزہ درست ہوگااس پر قضاء یا یا دم لازم نہیں ہوگا البتہ اس کا یہ عمل ناپسندیدہ و مکروہ ہے ، آئندہ اسے ایسا کرنے سے بچنا چاہیئے نیز توبہ و استغفار کرنا چاہیئے ۔واللہ اعلم
( ) صحیح بخارى، حديث نمبر (294)۔
( ) صحیح مسلم، حديث نمبر (373)۔

