سوال
ہمزاد کسے کہتے ہیں؟ کیا اس کا وجود ہے؟ اور وہ کیا نقصان پہنچاتے ہیں؟
جواب
جواب مفصل
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ أما بعد:
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ أما بعد
ہمزاد جنات کى ایک قسم ہے جو ہمیشہ انسانوں کے ساتھ رہتا ہے، کبھى الگ نہیں ہوتا۔
ہمزاد کا وجود ایک حقیقت ہے۔ قرآن مجید اور احادیث رسول میں اس کا تذکرہ موجود ہے۔
اللہ تعالى فرماتے ہیں:
وَمَن يَعشُ عَن ذِكۡرِ ٱلرَّحۡمَٰنِ نُقَيِّضۡ لَهُۥ شَيۡطَٰنٗا فَهُوَ لَهُۥ قَرِينٞ وَإِنَّهُمۡ لَيَصُدُّونَهُمۡ عَنِ ٱلسَّبِيلِ وَيَحۡسَبُونَ أَنَّهُم مُّهۡتَدُونَ حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءَنَا قَالَ يَٰلَيۡتَ بَيۡنِي وَبَيۡنَكَ بُعۡدَ ٱلۡمَشۡرِقَيۡنِ فَبِئۡسَ ٱلۡقَرِينُ [الزخرف: 36-38] ([1])
"اور جو اللہ کى یاد سے اعراض کرتا ہے تو ہم اس پر ایک شیطان مقرر کردیتے ہیں پھر وہ اس کا ساتھى رہتا ہے۔ اور شیاطین آدمیوں کو صحیح راستے سے روکتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہم راہِ راست پر ہیں۔ یہاں تک کہ جب وہ ہمارے پاس آئے گا تو کہے گا اے کاش میرے اور تیرے درمیان مشرق اور مغرب کى دورى ہوتى پس کیسا برا ساتھى ہے۔"
صحیح مسلم میں حضرت عائشہ رضى اللہ عنہا سے روایت ہے:
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ ﷺ خَرَجَ مِنْ عِنْدِهَا لَيْلًا ... فَقَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «أَقَدْ جَاءَكِ شَيْطَانُكِ» قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ أَوَمَعِيَ شَيْطَانٌ؟ قَالَ: «نَعَمْ» قُلْتُ: وَمَعَ كُلِّ إِنْسَانٍ؟ قَالَ: «نَعَمْ» قُلْتُ: وَمَعَكَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «نَعَمْ، وَلَكِنْ رَبِّي أَعَانَنِي عَلَيْهِ حَتَّى أَسْلَمَ» ([2])
حضرت عائشہ فرماتى ہیں کہ ایک مرتبہ نبى ﷺ رات میں ان کے پاس سے نکل گئے تو مجھے غیرت آگئى۔ آپ ﷺ واپس آئے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: "تمہارے پاس تمہارا شیطان آیا!" حضرت عائشہ نے کہا: کیا میرے ساتھ شیطان ہے؟ فرمایا: ہاں! میں نے کہا: ہر انسان کے ساتھ؟ فرمایا: ہاں! میں نے کہا: آپ کے ساتھ بھى؟ فرمایا: "ہاں! لیکن میرے رب نے اس کے خلاف میرى مدد فرمائى ہے اس لئے میں اس سے محفوظ ہوں۔"
صحیح مسلم کى ایک اور روایت ہے، نبى ﷺ فرماتے ہیں:
«مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ، إِلَّا وَقَدْ وُكِّلَ بِهِ قَرِينُهُ مِنَ الْجِنِّ وَقَرِينُهُ مِنَ الْمَلَائِكَةِ» ([3])
"تم میں ہر شخص کے ساتھ ایک ہمزاد ہے جنوں میں سے بھى اور فرشتہ میں سے بھى۔"
اوپر دى گئى دلیلوں سے قرین کا وجود ثابت ہوتا ہے۔ وہ انسانوں کو برائیوں کى طرف دعوت دیتا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ وہى انسانوں میں وسوسے ڈالتا ہے اور انہیں برائیوں پر ابھارتا ہے۔ بعض اوقات جنات ہمزاد جادوگر کى مدد کرتا ہے اور اسے مسحور کى کمزوریوں اور اس کے حالات سے آگاہ کرتا ہے۔
واللہ اعلم

